منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سنگین غداری کے مقدمے میں دیگر ملزموں کو شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے کیس میں دیگر ملزموں کو شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ سابق صدر کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کر رہا ہے جبکہ عدالت نے اس درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جس میں اپیل کی گئی تھی کہ 3 نومبر کی ایمرجنسی لگانے میں شامل دیگرملزموں کو بھی کیس میں شامل کیا جائے جبکہ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 21 نومبر کو سنایا جائے گا۔دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے ایمرجنسی اقدام سے متعلق سابق وزیراعظم شوکت عزیزکا 4 نومبر2007 کا بیان بھی عدالت میں پیش کیا اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی فرد مارشل لا یا ایمرجنسی نہیں لگا سکتا اور یہ اجتماعی اقدام ہوتا ہے جس میں دیگر شریک ملزمان کو بھی شامل کیا جائے جس پر عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…