لندن۔۔۔۔پاکستا نی نژاد پانچ سالہ ایان قریشی دنیا کے کم عمر ترین مائیکرو سوفٹ سرٹفائیڈ کمپیوٹر ماہر بن گئے۔ پانچ سالہ ایان قریشی نے یہ اعزاز گزشتہ ماہ اپنے نام کیا ایان قریشی پانچ سال کی عمر میں برمنگھم یونیورسٹی کا امتحان دے کر بھی نیا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں عام طور پر مائیکرو سوفٹ اپنا سرٹیفکیٹ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلبا کو دیتا ہے لیکن ایان قریشی کی غیرمعمولی ذہانت کے باعث مائیکروسوفٹ نے انہیں بخوشی سرٹیفیکیٹ دیا۔ ایان کے والد عاصم قریشی آئی ٹی ماہر اور والدہ ڈاکٹر ہیں۔ ایان کی پیدائش لاہور میں ہوئی جبکہ 2009 میں ان کے والدین برطانیہ چلے گئے۔ ایان سے پہلے سن دو ہزار چھ میں عارفہ کریم رندھاوا نے نو سال کی عمر میں کم عمر ترین مائیکرو سوفٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز حاصل کیا تھ