لندن۔۔۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ایک بار پھر اس عزم کو دوہرایا ہے کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر بارے کوئی مداخلت نہیں کریگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اور برطانیہ کو متعدد یکساں چیلنجز درپیش ہیں۔ دونوں ممالک کو اقتصادی اور تجارتی ترقی کی ضرورت ہے۔ دونوں ملک انتہا پسندی اور دہشتگردی کیخلاف لڑ رہے ہیں۔ یہی وہ چیلنجز ہیں جو دونوں ممالک کو یکساں طور پر درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں اسی ہزار سے زائد ہندو رہائش پذیر ہیں اور وہ برطانوی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان ہندووءں کی آواز کو سنیں۔