لاہور۔۔۔۔۔گاڑیاں توڑنے سے شہرت پانیوالے ملزم گلوبٹ کوفلموں کیا آ فرز ہونے لگیں۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور میں آ ج گلو بٹ کی پیشی ہوئی۔دورانِ سماعت گلوبٹ کے وکیل کا کہنا ہے کہ کیمرہ مین گلو بٹ کے ہاتھوں گاڑیوں کے شیشے توڑنے کی ویڈیو سے مکر گیاہے۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے روبرو استغاثہ کے گواہوں پر جرح ہوئی۔ عدالت نے مزید سماعت 30اکتوبر تک ملتوی کردی۔ بعد میں عدالت کیباہرمیڈیاسیگف تگوکرتے ہوئے گلوبٹ نے انکشاف کیاکہ اسے ملکی اور بیرون ملک سے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔ گلوبٹ کیوکیل کا کہنا تھا کہ نجی ٹی کے کیمرہ مین نے عدالت کو بتایاہے کہ اس نے گاڑیاں توڑنے کی ویڈیو نہیں بنائی، بلکہ اس نے یہ تصویریں نیٹ سے ڈاو ن لوڈ کی تھیں۔ گلوبٹ کاکہناتھاکہ اس پر گاڑیاں توڑنے سمیت کئی الزامات لگے، اسے عدلیہ اور میڈیا پراعتمادہے، میڈیا چاہے تو اس کی مونچھیں کاٹ دے۔