کراچی۔۔۔ڈالر ایک بار پھر بے قابوہو گیا ہے اور اسکے مقابلے مین روپیہ پھر ڈگمگانے لگا۔انٹر بینک میں ڈالر 103 روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق ہفتے کے ا?غاز پر ڈالر کی طلب میں اضافے سے روپیہ کمزور پڑنے لگا۔ امپورٹ بل کی مد میں تقریبا ساڑھے 6 کروڑ ڈالر کی خریداری سے ٹریڈنگ کے دوران امریکی کرنسی 14 پیسے مہنگی ہوکر 103 روپے 10 پیسے کی ہوگئی۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 103 روپے 10 پیسے میں خریدہ اور 103 روپے 40 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے