جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت کے کشمیر پر ناجائز قبضے کے خلاف آج دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2014 |

اسلام آباد۔۔۔۔بھارت کے کشمیر پر ناجائز قبضے کے خلاف آج دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں جبکہ پاکستان میں اور ایل او سی کے دونوں جانب کشمیری عوام دنیا کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرائے گی۔ اسلام آباد میں کشمیری رہنماؤ ں نے اقوام متحدہ کے دفتر میں اس حوالے سے ایک یادداشت پیش کی۔27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے ریاست جموں کشمیر میں فوجیں اتار کر ریاست کے بڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا جس کے خلاف ایل او سی کے دونوں اطراف اور پوری دنیا میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی فوج نے 1947ء میں آج ہی کے دن تمام بین الاقوامی قوانین کو بالائے طاق رکھ کر اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست جموں و کشمیر پر قبضہ کیا۔ کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کو بھارتی جارحیت اور ناجائز قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا کر دنیا کی توجہ مقبوضہ علاقے میں جاری قابض فوج کے مظالم کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں۔ ریاست جموں و کشمیر پر بھارت کے اس ناجائز قبضے اور اس کے نتیجے میں ایک سال تک جاری رہنے والی جنگ کو روکنے کیلئے اس وقت کے ہندوستانی وزیر اعظم جواہر لال نہرو خود مسلۂ جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ میں لیکر گئے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…