بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

متحدہ کا 20 صوبوں کے لیے محرم الحرام کے بعد تحریک شروع کرنے کا اعلان

datetime 26  اکتوبر‬‮  2014 |

 

کراچی۔۔۔ایم کیو ایم کے اراکین رابطہ کمیٹی اور رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ وہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ مہاجر صرف متروکہ سندھ کے نہیں بلکہ پاکستان کے بھی مالک ہیں اور نئے انتظامی یونٹس کی تحریک جاری رہے گی۔شارع قائدین پر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ خورشید شاہ یہ جان لیں کہ مہاجروں اور پناہ گزینوں میں بہت فرق ہوتا ہے، جب مہاجر چلنا شرع ہوتا ہے تو تحریر شروع ہوتی ہے اور جب وہ پہنچتا ہے تو تبدیلی آتی ہے، ہم صرف متروکہ سندھ کے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے بھی مالک ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 20 صوبوں کے لیے محرم الحرام کے بعد تحریک شروع کریں گے جب کہ کہا جارہا ہے کہ ہم ایک انتہا پسند جماعت بنتے جارہے ہیں لیکن جب بات ناموس رسالت پرجائے تو ہم وہاں ہم کسی کو نہیں دیکھتے، اس موقع پر انہوں نے ’’یوم سیاہ‘‘ ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج کراچی اور سندھ سمیت پورے پاکستان کے وسائل پر وڈیروں کا قبضہ ہے اور اس قبضے کو قائم رکھنے کے لئے اس طرح کی سیاست کی جارہی ہے کہ لفظ ’’مہاجر‘‘ کو بھی اپنے تعصب کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، آج کراچی اور شہری سندھ میں ہی نہیں بلکہ اندرون سندھ میں بھی عوام نے ایم کیو ایم کے یوم سیاہ کو کامیاب بنایا ہے اور کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ایک اور بحث چھڑ گئی ہے کہ سندھ کو تقسیم کیا جارہا ہے لیکن ہم صوبے کی نہیں بلکہ انتظامی امور کی تقسیم چاہتے ہیں اور وسائل اور اختیارات کی تقسیم کو منصفانہ بنانا چاہتے ہیں اور یہ تحریک پاکستان کے وڈیروں اور موروثی سیاست کے خلاف تحریک ہے۔رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں 2 اسلامی ریاستیں ایسی ہیں جو ہجرت کے نتیجے میں قائم ہوئیں، پہلی وہ جو حضورﷺ کی ہجرت کے نتیجے میں قائم ہوئی اور وہ ہجرت کرکے مہاجر ہوگئے جبکہ دوسری ریاست پاکستان ہے جو اسلام کے نام پر بنی ۔



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…