اوٹاوا۔۔۔کینیڈاکے وزیراعظم سٹیفن ہارپر نے کہاہے حملوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے، حملہ آور نو مسلم اور واچ لسٹ پر تھا، کینیڈین وزیر اعظم نے ٹیلی ویڑن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے سٹیفن ہارپر نے کہاکہ کینیڈا میں بربریت کرنیوالے افرادکیخلاف کوششوں کو تیز کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ اس ہفتے ملک میں ہونیوالے واقعات سے ہمیں یہ یاددلایاگیاہے کہ سکیورٹی حکام پرحملہ اور ہمارے اداروں پرحملہ دراصل ہمارے معاشرے،ہماری روایات اور ایک ا زادجمہوری ملک ہونے کے ناطے کینیڈا پرحملہ ہے