ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

افغان نیشنل سیکیورٹی فورسزکا آپریشن ،37 طالبان جنگجو ہلاک ا6 زخمی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل۔۔۔۔افغان نیشنل سیکیورٹی فورسزکے آپریشن میں37 طالبان جنگجو ہلاک اور6 زخمی ہوگئے جب کہ 10 کو گرفتار کرلیا گیا۔افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان نیشنل پولیس،آرمی اور انٹیلی جنس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشترکہ طور پر ا?پریشن کیا جس میں 37 طالبان ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے جب کہ 10 کو گرفتار کر لیا گیا۔ زیادہ ترجنگجو قندھار کے ضلع میواند میں آپریشن کے دوران مارے گئے۔ ا?پریشن قندھار،غزنی،خوست، ننگرہار میں کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں ہتھیار اور بارودی مواد بھی برا?مد کرلیا۔دوسری جانب جنوبی صوبہ ہلمند کے نائب وزیر داخلہ جنرل ایوب سلنگی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ لشکرگاہ شہرمیں ہونیوالے خودکش دھماکے میں3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ایک مقامی سیکیورٹی افسر کا کہنا تھا کہ خودکش بمبارکا ہدف بارڈر پروٹیکشن فورس کے پولیس سربراہ تھے۔طالبان سمیت کسی بھی گروپ نے تاحال دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔غیرملکی خبررساں ادارے نے افغان وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ا?پریشن کے دوران کوئی سیکیورٹی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…