گوجرانوالہ۔۔۔۔۔ گھریلو ناچاقی پر ایک خاتون نے اپنے دو بچوں کو زہر دے کر اپنی زندگی کابھی خاتمہ کرلیا۔اطلاعات کے مطابق باغبان پورہ کی رہائشی خاتون صدف نے آئے روز شوہر اور سسرالیوں سے جھگڑے سے تنگ آکر پہلے دو کم سن بچوں 3سالہ ریحان اور 6 ماہ کے آیان کو دودھ میں زہریلی گولیاں ملاکر پلایا اور پھر خود بھی زہریلی گولیاں کھالیں۔ صدف کی زندگی تو موقع پرہی ختم ہوگئی تاہم ریحان اور آیان کو ہ سپتال پہنچایا گیا جہاں ریحان نے دم توڑ دیا جبکہ آ یان کی حالت بھی تشویشناک ہے۔