جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نئی مشکلات کا شکار‘ عمران خان نے نیا پول کھول دیا ۔ پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 15  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نئی مشکلات کا شکار‘ عمران خان نے نیا پول کھول دیا ۔
اسلام آباد میں ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن میں لوگوں کا ضمیر خریدا جاتا ہے، شفاف الیکشن تک کرپٹ مافیا سے جان نہیں چھوٹ سکتی، ڈیڑھ کروڑ ووٹ آج تک کسی جماعت کو نہیں ملے اور سب جانتے ہیں الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے لیکن کوئی تحقیقات نہیں ہوئیں جبکہ دھاندلی کے الزام پر نوازشریف کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹس کو کا شکار لوگ ملک میں تبدیلی نہیں چاہتے لیکن نوازشریف بھول جائیں یہ دھرنا استعفے کے بغیر ختم نہیں ہوگا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے گھر کی بجلی کا کنکشن 7 دن کے نوٹس پر کاٹا گیا، پارلیمنٹ ہاؤس کے ذمہ سوا کروڑ اور وزیراعظم ہاؤس، ایوان صدر پر لاکھوں روپے کے بل واجب الادا ہیں لیکن یہاں کی بجلی نہیں کاٹی گئی جبکہ اربوں روپے بااثراد افراد کے ذمہ ہیں مگر ان کے بھی بجلی کو کوئی نہیں کاٹ سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری طاقتور لوگ کرتے ہیں اور بوجھ غریب پر پڑتا ہے، نوازشریف بتائیں رائے ونڈ کا بل کتنا آتا ہے، حکومت کا سارا کام مک مکا پر چل رہا ہے اس لیے اربوں کی کرپشن کے ملزم خورشید شاہ نوازشریف کو کس طرح پکڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…