خیبر ایجنسی: دورافتادہ علاقے وادی تیراہ میں پیر میلہ کے مقام پر زخہ خیل قبیلے کے امن جرگہ پر خودکش حملہ میں کم از کم 5افراد جاں بحق اور 7زخمی ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ امن لشکر کا جرگہ جاری تھا کہ ایک خودکش حملہ آور نے وہاں اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد اڑا دیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اور جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔