ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عمران کو بنی گالہ کے بجلی بلوں کی ادائیگی کیلیے مہلت آج ختم

datetime 13  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آئیسکو کی طرف سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بنی گالہ کی رہائش گاہ کی بجلی کے بل اداکرنے کی ڈیڈ لائن آج ختم ہورہی ہے۔

انھوں نے اگست اور  ستمبر کے 3 بل تاحال ادا نہیں کیے اوران کے ذمے ایک لاکھ 30 ہزار 766 روپے واجب الادا ہیں۔ آئیسکو ذرائع کے مطابق بنی گالہ میںواقع عمران خان کی رہائش گاہ کے 3بلوں میں سے پہلے یعنی ماہ اگست کے بل کی رقم صرف 28روپے جبکہ ستمبرکی رقم 13293 ہے۔ اس طرح سرچارج کے اضافے کے ساتھ 2 ماہ کا بل 14174 روپے بنتا ہے۔ دوسرے بل اگست کے مہینے کی رقم38058 جبکہ ستمبر کی رقم 44542 ہے۔ اضافی سرچارج کے ساتھ اس بل کی کل واجب الادارقم 87637ہے۔

تیسرے بل میں ماہ اگست کی رقم 13825 اور ماہ ستمبر کی رقم 12821 روپے ہے۔ کل واجب الادا رقم 28955 ہے۔ اس طرح ان 3بلوں کے بقایا جات کی مدمیں عمران خان کے ذمے ایک لاکھ 30ہزار 766روپے واجب الادا ہیں۔ ایکسپریس سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے آئیسکوکے ترجمان فیاض صدیقی نے بتایا کہ آج شام تک اگر بلوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو عمران خان کی رہائش گاہ کے کنکشن منقطع کردیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے لیے تمام صارفین برابر ہیں اور کسی سے کوئی امتیازی سلوک نہیں برتا جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…