جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عیدالاضحیٰ پر 12 تا 14 ارب کی کھالیں خریدی جائینگی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں سے حاصل ہونے والی کھالیں ملک کی لیدر انڈسٹری کو خام مال کی فراہمی کا اہم ترین ذریعہ ہیں۔

اس سال ملک بھر میں گائے کی 25سے 30لاکھ، بکروں کی 35سے 40لاکھ جبکہ دنبوں کی 10لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان ہے۔ ٹینرز انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق اس سال ملک بھر سے 12سے 14ارب روپے کی کھالیں خریدی جائیں گی جس میں کراچی کا حصہ 5سے 6ارب روپے بنتا ہے۔ کھالوں کی خریداری کے لیے ٹینریز مالکان اورفلاحی انجمنوں کے درمیان عیدِ قرباں سے قبل ہی سودے طے کرلیے جاتے ہیں۔ فلاحی انجمنوں کے علاوہ کھالوں کے تاجر بھی ملک بھر سے کھالیں خرید کر ٹینریز کو فروخت کرتے ہیں۔

ٹینرز انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی لیدر انڈسٹری کو 30سے 40فیصد خام لیدر قربانی کے جانوروں سے ہی حاصل ہوتا ہے  اور عام دنوں کے مقابلے میں قربانی کے جانوروں سے حاصل ہونے والی کھال سے زیادہ بہتر معیار کا لیدر تیار ہوتا ہے۔ قربانی کے جانور اچھی خوراک اور دیکھ بھال کی وجہ سے صحت مند ہوتے ہیں اسی وجہ سے ان کی کھالیں بھی عام طور پر ذبح ہونے والے جانوروں کے مقابلے میں کوالٹی کے لحاظ سے زیادہ بہتر ہوتی ہیں۔

قربانی کی کھالوں سے بہترین لیدر  بنانے کے لیے کھالوں کی دیکھ بھال انتہائی اہم ہے۔ قربانی کے فوری بعد کھالوں کو صاف کرکے نمک لگاکر اندر کی جانب تہہ کرکے سائے دار جگہ پر رکھا جائے، کھال کو زیادہ پانی اور دھوپ گرمی سے بچایا جائے، قربانی کے جانوروں کی کھال بے دردی سے نہ اتاری جائے ۔ کھال پر کوئی کٹ نہ لگے اور سوراخ نہ ہوں تو لیدر بنانے میں کوئی مشکل نہیں ہوتی جبکہ کٹ زدہ یا سوراخ والی کھالیں پراسیس کے دوران پھٹ جاتی ہیں جس سے انڈسٹری اور ملک کا نقصان ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…