اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں تعطیلات کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت 6 اکتوبر بروز پیر سے 8 اکتوبر تک سرکاری طور پر چھٹیاں ہوں گی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 6 اکتوبر بروز پیر سے 8 اکتوبر بروز بدھ تک عید الاضحیٰ کے سلسلے میں عام تعطیلات ہوں گی، تعطیلات کے دوران وفاق کے زیر انتظام چلنے والے ادارے، بینک اور تدریسی مراکز بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کے بعض علاقوں کے علاوہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ 6 اکتوبر بروز پیر کو منائی جائے گی۔ وفاق کی جانب سے تعطیلات کے اعلان کے بعد اب سرکاری ملازم 5 روزہ چھٹیوں پر چلے جائیں گے کیونکہ 4 اور 5 اکتوبر یعنی ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث سرکاری ادارے اور بیشتر بینک بند ہوتے ہیں۔