منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

مودی کی سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش کو آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

datetime 8  ستمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مودی کی سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش کو آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر آزاد کشمیر میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کی پیش کش کی ہے جب کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ چاہے جتنی بھی آفت آجائے ہماری امیدوں کا مرکز اسلام آباد ہی ہے اور اسلام آباد ہی رہے گا۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران وزیراعظم نریندرمودی نے بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصان کو ’’قومی سانحہ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے اس موقع پر متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 10ارب روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا‘ ساتھ ہی نریندرمودی کا کہنا تھا کہ ہم آزاد کشمیر میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے حکومت پاکستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی بنیادوں پر پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے اور آزاد کشمیر میں جہاں کہیں بھی ضرورت ہو گی مدد کریں گے۔ 
دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے کی جانے والی پیش کش کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چاہے جتنی بھی آفت آجائے ہماری امیدوں کا مرکز اسلام آباد ہی ہے اور اگر بھارت کچھ دینا ہی چاہتا ہے تو مقبوضہ کشمیر کو آزاد کر دے جب کہ ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں سیلاب اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ 

042



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…