منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی نجومی کا سلمان کو محتاط رہنے کا مشورہ، بڑی پیشگوئی بھی کردی

datetime 15  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک )بھارتی نجومی کی سلمان خان سے متعلق چونکا دینے والی پیشگوئی، سیکیورٹی اور کیریئر پر خدشات کا اظہارممبئی: بھارت کی معروف نجومی گیتانجلی سکسینا نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے مستقبل سے متعلق نئی پیشگوئیاں کرتے ہوئے ان کے کیریئر اور ذاتی تحفظ کے بارے میں تشویشناک خدشات ظاہر کیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیتانجلی سکسینا کا کہنا ہے کہ سال 2024 سلمان خان کے لیے پیشہ ورانہ اعتبار سے کچھ زیادہ بہتر ثابت نہیں ہوا، اور آئندہ برسوں کے لیے بھی انہیں فلمی منصوبوں کے حوالے سے خاصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ سلمان کو نئے پراجیکٹس یا فلم ریلیز سے وقتی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنی چاہیے۔گیتانجلی نے مزید بتایا کہ اگرچہ براہ راست سلمان کی جان کو فوری خطرہ نہیں ہے، تاہم ستمبر اور اکتوبر کے مہینے ان کے لیے حساس ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ سلمان کے اپنے قریبی افراد — جیسے ان کے سکیورٹی اہلکار یا اسٹاف ممبرز — ممکنہ طور پر حساس معلومات افشا کر کے بشنوئی گینگ کی معاونت کر سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ 2024 کسی بڑے واقعے کے بغیر گزر سکتا ہے، لیکن 2025 کے دوران سلمان کو صحت سے متعلق کسی ہنگامی صورتحال یا حادثے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ تاہم، امکان یہی ہے کہ وہ اس سے محفوظ رہیں گے۔نجومی نے سلمان خان کو مشورہ دیا کہ وہ مارچ 2025 تک اپنے اہم فلمی یا پیشہ ورانہ معاملات مکمل کر لیں اور اس کے بعد کچھ وقت کے لیے وقفہ لیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اپریل 2024 کے بعد سلمان کے لیے پورا سال محتاط رویہ اپنانا بے حد ضروری ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…