جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

گووندا کی اہلیہ سے 37 سال بعد طلاق کی خبریں، وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 25  فروری‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان شادی کے 37 سال بعد طلاق کی خبریں سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیج پر دعوی سامنے آیا ہے کہ گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان مبینہ طور پر طلاق آخری مراحل میں ہے۔اس حوالے سے افواہیں سامنے آئی ہیں کہ گووندا کا 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق ان کی اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ میں اہم کردار ہے تاہم اب تک دونوں شخصیات کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی ہے۔

خیال رہے کہ گووندا اور سنیتا کی شادی کو 37 سال کا عرصہ گزرچکا ہے اور جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ سنیتا اور گووندا نے 1987 میں اس وقت شادی کی تھی جب گووندا بالی وڈ میں اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سنیتا آہوجا نے بتایا تھا کہ گووندا کو شادی کی پیشکش انہوں نے ہی کی تھی جب کہ وہ اور گووندا زیادہ تر الگ الگ گھر میں رہتے ہیں کیوں کہ گووندا کو بولنا بہت پسند ہے، اسی لیے ان کی میٹنگز چلتی رہتی ہیں اور ان کا ملنا جلنا بھی بہت ہے، وہ ہمیشہ 10 سے 12 لوگوں کے ساتھ بیٹھے اور باتیں کرتے نظر آئیں گے۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…