منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کیا ہانیہ عامر بالی ووڈ میں کام کریں گی؟ اداکارہ نے بتادیا

datetime 10  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے لب کشائی کر دی۔حال ہی میں اداکارہ نے لندن میں ہونے والے فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ناصرف اپنے مداحوں سے ملاقات کی بلکہ اس پروگرام میں پوچھے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔دورانِ پروگرام اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ اگر بالی ووڈ خاص طور سے کرن جوہر کی جانب سے فلم کی پیشکش ہوئی تو کیا قبول کریں گی؟ہانیہ نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آفر آئے گی تو سوچوں گی۔

انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیشکش آتی ہے اور پروجیکٹ اچھا ہوا تو ضرور دیکھیں گے، ان شا اللہ۔خیال رہے کہ حال ہی میں راکھی ساونت نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے سلمان خان سے بات کی ہے کہ وہ ہانیہ عامر کو اپنے کسی نئے پروجیکٹ میں کاسٹ کریں، یہ سب کو پیچھے چھوڑ دے گی۔راکھی ساونت کی جانب سے کیے گئے اس انکشاف کے بعد سے مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر ہانیہ جلد کسی بھارتی پروجیکٹ میں دکھائی دیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…