جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سلمان خان کے کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں 3 ماہ قیام کرنے کا انکشاف

datetime 24  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں 3 ماہ قیام کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔معروف بالی ووڈ اسٹار کراچی میں قیام کے دران موٹرسائیکل چلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے اور انہوںنے لائٹ ہاؤسے پرانی چنینز بھی خریدی تھی ۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان کے کچھ عزیز و اقارب کراچی میں مقیم ہیں جن سے ان کے رابطے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود سیاسی کشیدگی کے باوجود آج بھی برقرار ہیں۔

بھارتی اداکار کے والد سلیم خان کے خداداد کالونی میں مقیم پھوپھی زاد بھائی باری جیلانی نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ہم قیامِ پاکستان کے بعد بھارت کے شہر اندور سے ہجرت کر کے کراچی آئے تھے جبکہ سلیم خان کے دادا اور والد نے بھارت میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اس وقت اندور پولیس میں اعلی عہدوں پر فائز تھے۔انہوں نے سلیم خان کے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ بننے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ممبئی کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری کا دوسرا مرکز اندور شہر ہے اور ہمارے بڑے وہاں محمکہ پولیس میں اعلی عہدوں پر فائز تھے تو جب بھی وہاں کسی فلم کی شوٹنگ ہوتی تھی تو کئی مشہور اداکار ہمارے پاس ٹھہرا کرتے تھے بس اسی طرح ہمارے خاندان کے لوگ بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ بنے۔

باری جیلانی نے انکشاف کیا کہ سلمان خان مجھے باری ماموں کہتے ہیں اور میں 1980 سے لے کر اب تک 2 بار بھارت کا دورہ کر چکا ہوں اور دونوں بار بھارت میں سلمان خان کے گھر میں ہی ٹھہرا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہم سلیم خان اور ان کی پوری فیملی سے آج بھی رابطے میں ہیں۔باری جیلانی کے بیٹے ندیم نے بتایا کہ سلمان خان، ارباز خان، سہیل خان اور ان کی بہن 1980 کی دہائی میں کراچی آئے تھے اور ہمارے گھر پر 3 ماہ قیام کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ارباز خان یہاں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں 3 ماہ تک کراچی میں رہنا پڑا۔ندیم نے مزید بتایا کہ سلمان خان نے کراچی کے لائٹ ہاس سے پرانی جینز بھی خریدی تھیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں ممبئی بھی گیا ہوں اور وہاں میں سلمان خان کے گھر ٹھہرا تھا جبکہ کچھ عرصہ پہلے سلمان خان سے میری دبئی میں بھی ملاقات ہوئی تھی اور وہ میری توقع کے برعکس مجھ سے بہت گرم جوشی سے ملے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…