منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیف علی خان کی ہیلتھ انشورنس دستاویزات لیک

datetime 20  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)چاقو زنی واقعے میں زخمی سیف علی خان کے علاج کے دوران انکی بیمہ پالیسی کے دستاویز منظر عام پر آگئے۔ ممبئی میں اپنے فلیٹ میں خطرناک حملے کے بعد سیف علی خان اب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ اداکار کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال کے عام وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال کے علاج کے اخراجات سے متعلق ان کا ایک ہیلتھ انشورنس کلیم انٹرنیٹ پر گردش کر رہا ہے۔

دستاویز کے مطابق اداکار نے اپنے علاج کیلیے 35 لاکھ 95 ہزار روپے کا کلیم کیا جس میں سے 25 لاکھ روپے انشورنس کمپنی نے منظور کر لیے۔مزید یہ کہ دستاویز میں حساس معلومات جیسے پیشنٹ آئی ڈی، کمرے کی کیٹیگری اور متوقع ڈسچارج تاریخ بھی ظاہر کی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان”نیوا بپا ہیلتھ انشورنس”کے پالیسی ہولڈر ہیں۔ کمپنی نے اداکار کے کلیم کی ابتدائی رقم کیلیے منظوری دی ہے، لیکن اداکار کو دی گئی رقم کی صحیح تفصیلات نہیں بتائیں۔بیمہ کمپنی نیوا بپا ہیلتھ انشورنس کے آفیشل بیان میں کہا گیا اداکار سیف علی خان کے ساتھ پیش آنے والا حالیہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ہم ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…