منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیف علی خان کے جسم پر آنے والے زخموں کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 16  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا آباد (نیوزڈیسک)ممبئی کے علاقے باندرہ میں گھر میں گھسنے والے شخص کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے اداکار سیف علی خان کو آنے والے زخموں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق لیلاوتی ہسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ڈاکٹر نیرج اتمانی نے بتایا کہ سیف علی خان کو رات تقریباً ساڑھے 3 بجے اسپتال لایا گیا جہاں ان کی ڈھائی گھنٹے طویل نیورو سرجری کی گئی جس کے بعد انہیں پلاسٹک سرجری کے عمل سے بھی گزرنا پڑا ہے، اداکار کی طبیعت کے حوالے سے ایک رپورٹ کا انتظار ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ڈاکٹر نیرج اتمانی نے بتایا کہ سیف کی گردن پر بھی ایک زخم آیا ہے جس کا جائزہ لیا جارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ کاسمیٹک سرجن نے اداکار کی کلائی کا بھی آپریشن کیا ہے۔لیلاوتی ہسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ سیف علی خان کے اہلخانہ ہسپتال میں موجود ہیں، انہیں مبینہ طور پر ان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور ایک گھریلو ملازم نے ہسپتال پہنچایاتھا، سیف علی خان اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر سے نیچے آنے کی کوشش کر رہے تھے جب ان پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…