جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

معروف اداکار کے سکیورٹی گارڈ نے کپل شرما کو تھپڑ جڑ دیا

datetime 2  جنوری‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)فلموں کے نامور ناقد، اداکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سکیورٹی گارڈ نے کپل شرما کو تھپڑ رسید کیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں میکا سنگھ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ کپل شرما نے کمال آر خان کے گھر ہنگامہ کیا تھا۔اسی سلسلے میں کے آر کے نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کامیڈین کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذکر کیا۔کے آر کے نے بتایا کہ میکا سنگھ نے دعویٰ کیا کہ وہ اور کپل میرے ممبئی والے گھر آئے اور بدتمیزی کی، آپ سب اس واقعے کو گوگل کر سکتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ دونوں اْس رات نشے میں تھے وہ میرے گھر آئے اور سکیورٹی گارڈ سے کہا کہ دونوں مجھ سے ملنا چاہتے ہیں لیکن گارڈ نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی، تو وہ میرے گھر کے نیچے تصویریں کھنچوانے لگے اور اصرار کرنے لگے کہ مجھ سے ملیں۔انہوں نے مزید کہا ‘وہ دونوں نشے میں تھے اور وہاں سے جانے سے انکار کر رہے تھے اس لیے میرے سکیورٹی گارڈز کو انہیں تھپڑ مارنا پڑا، انہیں باہر نکال دیا گیا اور اْس رات کپل نے کچھ ٹوئٹس کیے جب میں نے صبح وہ ٹوئٹس دیکھے تو میں نے ان پر ردعمل دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میکا اور میں ہمسائے ہیں، تو اگلے دن میں ان کے گھر گیا اور انہیں وارننگ دی کہ آئندہ ایسا نہ کریں، بعد میں انہوں نے معافی مانگی۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…