بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

سردیوں میں جلدکو چمکدار کیسے بنائیں؟ بشریٰ انصاری نے ٹوٹکا بتادیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سردیوں میں خشک جلد کو موئسچرائز رکھنے کیلئے ہیروئنز کا آزمایا ہوا آسان اور سستا ٹوٹکا بتادیا۔حال ہی میں بشریٰ انصاری اداکارہ روبینہ اشرف کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جس میں روبینہ اشرف نے بتایا کہ ان کی جلد بے حد خشک ہے جس کیلئے انہوں نے دنیا کے مہنگے سے مہنگے ترین پراڈکٹس استعمال کیے لیکن کوئی خاص فائدہ نہ ہوسکا جس کے بعد بشریٰ انصاری کے آسان ٹوٹکے نے ان کی مدد کی اور اب انہیں یقین ہے کہ اس ٹوٹکے سے بہتر کوئی اور چیز نہیں۔

اس موقع پر بشریٰ انصاری نے سردیوں میں خشک جلد کو موئسچرائز رکھنے کا آسان اور سستا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ ‘ ماضی کی ہیروئن چاہے گوری ہو یا سانولی ان کی جلد چمکدار ہوتی تھی ، اسی چمکدار جلد کا راز جب میں نے اداکارہ بابرہ شریف کی بہن سے پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ ہم جلد پر گلیسرین ،گلاب کا عرق اور لیموں ملا کر لگاتے ہیں لیکن اس وقت میں نے اس ٹوٹکے پر عمل نہیں کیا’۔تاہم اب میں’ 2 ٹیبل اسپون بائیو آئل میں ایک ٹیبل اسپون ای آئل ، گلیسرین اور اصلی کھوپرے کا تیل اور کیسٹرآئل ملاکر چہرے پر روزانہ لگاتی ہوں’۔بشریٰ انصار کا کہنا تھا یہ تمام چیزیں حیران کن فائدہ دیتی ہیں کیوں کہ یہ تمام چیزیں اصلی ہیں، ان میں کوئی کیمیکل موجود نہیں ہوتا، مجھے اس ٹوٹکے کے ساتھ ہیلورونک ایسڈ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…