جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی انمول بشنوئی گرفتار

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا (این این آئی)بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کے بھائی کو امریکہ میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حکام نے بھارت کے گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کو حراست میں لے لیا ہے۔ بھارتی ایجنسیوں کے حکام نے بتایا کہ انہیں ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ گولڈی برار کے ساتھ مل کر امریکا سے گینگ کی سرگرمیاں چلانے والے انمول بشنوئی کو چار سے پانچ دن پہلے کیلیفورنیا میں گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی حکام اس معاملے پر مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک افسر نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واقعے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے باضابطہ چینلز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ یہ کسی مطلوب گینگسٹر کی گرفتاری کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ کے آخر میں ارشدیپ سنگھ گل عرف ارش دلا کو کینیڈا سے حراست میں لیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق انمول بشنوئی کو آخری مرتبہ کیلیفورنیا کے شہر فریسنو میں دیکھا گیا تھا، لیکن یہ واضح نہیں کہ اسے کہاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امریکی حکام پہلے ہی انمول بشنوئی کی موجودگی کے حوالے سے ممبئی پولیس سے رابطے میں تھے۔ ممبئی پولیس سلمان خان کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کے واقعے اور این سی پی رہنما بابا صدیق کے قتل جیسے مقدمات میں بھی انمول بشنوئی کے ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام انمول بشنوئی کی بھارت حوالگی کے لیے امریکا کو درخواست دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے انمول بشنوئی کوانتہائی مطلوب مجرموں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے اور اس کی گرفتاری پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…