جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تمام مذاہب کا مطالعہ کرنے کے بعد اسلام کا انتخاب کیا، حمزہ علی عباسی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ میں پیدائشی مسلمان نہیں ہوں، بلکہ میں خود کو شعوری مسلمان سمجھتا ہوں۔حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں خود کو پیدائشی طور پر مسلمان نہیں سمجھتا بلکہ شعوری مسلمان سمجھتا ہوں جو دین کو سمجھ کر اس کی پیروی کرتا ہے۔اداکار کا کہنا ہے کہ ہاں میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا، میں پہلے سے ایک مسلمان تھا لیکن اب میں جو زندگی گزار رہا ہوں وہ میری اپنی مرضی ہے، میں نے تمام مذاہب کا مطالعہ کرنے کے بعد اسلام کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں کوئی مذہبی اسکالر نہیں ہوں لیکن دین کی جو باتیں مجھے عقلی و شعوری طور پر سمجھ آتی ہیں میں ان پر عمل کرنے اور انہیں آگے پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں۔حمزہ علی عباسی نے یہ بھی بتایا کہ مذہب کو جاننے کے لیے کسی بڑے واقعے کا انتظار نہیں کیا بلکہ میرے ذہن میں آس پاس کی چیزوں سے متعلق سوال پیدا ہوتے تھے، یہ دنیا کیسے کام کرتی ہے؟ آخرت کی حقیقت کیا ہے؟ کیا واقعی آخرت میں کسی کو جوابدہ ہونا پڑے گا؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…