جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت کی مشہور گلوکارہ چل بسیں

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت کی مشہور گلوکارہ شاردا سنہا چل بسیں وہ گزشتہ کئی روز سے کینسر میں مبتلا ہوکر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی صوبہ بہار کی مشہور گلوکارہ شاردا سنہا کا 72 سال کی عمر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب دہلی میں انتقال ہوگیا۔ ملک بھر میں ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی جارہی تھیں لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔

سال 2017میں انہیں “ملٹی پل مائیلوما” نامی بون میرو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی معروف گلوکار کو دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ 25 اکتوبر سے اسپتال کے آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ میں زیر علاج اور آخری دن وینٹی لیٹر پر تھیں۔فوک موسیقی کیلئے مشہور شاردا سنہا کو پیر کی رات وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ ان کی آکسیجن کی سطح مسلسل گر رہی تھی۔ یہ بات لوک گلوکارہ کے بیٹے انشومن سنہا نے گزشتہ روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتائی تھی۔ان کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ والدہ متعدد اندرونی جسمانی اعضائ کی خرابی کے باعث کئی امراض کا شکار تھیں اب کافی مشکل ہے آپ سب دعا کیجئے کہ وہ زندگی کی بازی جیت سکیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…