جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تاپسی پنوں کا ‘ڈنکی’ اور ‘جڑواں’ سے متعلق حیران کْن انکشاف

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنوں نے اپنی فلموں ڈنکی اور جڑواں سے متعلق حیران کْن انکشاف کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ تاپسی پنوں نے شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈنکی’ اور ورون دھون کے ساتھ اپنی فلم ‘جڑواں’ میں کم معاوضہ ملنے کا انکشاف کیا ہے۔ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم نے باکس آفس پر 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

تاہم اب اداکارہ نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نے فلم جڑواں یا ڈنکی میں کام پیسے بنانے کے لیے کیا اور مجھے کافی زیادہ معاوضہ ملا ہوگا، ایسا بالکل نہیں ہے صورتحال اس کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے فوکس کرکے بنائی گئی فلمیں جیسے حسین دلربا و دیگر سے بھی مجھے زیادہ معاوضہ نہیں ملا۔تاپسی پنوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے محسوس کروایا گیا کہ جیسے ان فلموں میں کام دے کر مجھ پر کوئی احسان کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلم ساز سمجھتے ہیں، ان کے پاس ایک بڑا ہیرو موجود ہے تو پھر وہ کوئی دوسرا کیوں لیں؟ اس قسم کی سوچ کے خلاف روز لڑتی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ہیرو پر اعتماد ہوتے ہیں، جبکہ دوسرے کسی ایسی اداکارہ کو لینے سے گریز کرتے ہیں جو ان پر سبقت نہ لے جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…