ممبئی (این این آئی)گینگسٹر لارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان نے شکار سے متعلق خود پر لگنے والے الزامات کے بعد لارنس بشنوئی کمیونٹی کو مالی طور پر مطمئن کرنے کی کوشش کی تھی۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں رمیش بشنوئی نے بتایا کہ کالے ہرن کے شکار سے متعلق الزامات کے بعد سلمان خان ہمارے پاس ایک خالی چیک بک لے کرآئے تھے اور ہم سے کہا تھا کہ ہم اپنی مرضی کی رقم اس چیک میں درج کرسکتے ہیں لیکن کمیونٹی نے اس پیشکش کو سختی سے مسترد کردیا۔رمیش بشنوئی نے کہا کہ اگر ہمیں واقعی پیسے کی ضرورت ہوتی تو ہم سلمان خان کی پیشکش کو قبول کر لیتے۔رمیش نے لارنس بشنوئی کمیونٹی کے اندر جذباتی انتشار کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب کالے ہرن کا واقعہ پیش آیا تو کمیونٹی کا خون کھول رہا تھا ۔