ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار و پروڈیوسر اجے دیوگن نے ماضی کا یادگار قصہ سناتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ انہوں نے مادھوری ڈکشت کو دیکھتے ہوئے سگریٹ منہ پر لگالی تھی۔دلکش مسکراہٹ والی بالی وڈ حسینہ مادھوری کے مداح نہ صرف عام لوگ بلکہ ساتھی اداکار بھی ہیں جس بات کا اندازہ اجے دیوگن کے انکشاف سے لگایا جاسکتا ہے۔2019 میں فلم ٹوٹل دھمال کے تشہیر کے لیے دیے گئے ایک انٹرویو میں اجے نے 2001 کا ایک قصہ سنایا، فلم ‘یہ راستے ہیں پیار کے’ جس کے مرکزی کرداروں میں مادھوری اور اجے سمیت پریتی زنٹا بھی تھیں۔

اجے دیوگن نے ہنستے ہوئے بتایا کہ 2001 میں اس فلم کی شوٹنگ شروع ہونی تھی اور ہم سب ایک کمرے میں بیٹھے تھے، میں جوس اور ساتھ میں سگریٹ پی رہا تھا۔اجے نے کہا کہ اتنے میں مادھوری ڈکشت کمرے میں داخل ہوئیں، میں نے انہیں دیکھا اور دیکھتا رہ گیا، وہ اتنی خوبصورت تھیں کہ ان کے آنے سے کمرے کا ماحول ہی بدل گیا، میں نے سگریٹ پینے کے بجائے الٹی منہ پر لگا لی جس سے چہرہ جل گیا۔

دوران گفتگو مادھوری سمیت اجے دیوگن نے سب کو اپنے چہرے پر موجود نشان بھی دکھایا۔اجے دیوگن نے کہا کہ یہ دیکھیں مادھوری کا نشان آج بھی میرے چہرے پر ہے، میں اسے مادھوری ڈکشت کا نشان کہتا ہوں، جس پر اداکارہ سمیت دیگر فنکاروں نے بھی قہقہہ لگادیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…