بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

کالے جادو کا شکار رہا اور عجیب تجربات ہوئے، فیروز خان کا بڑا انکشاف

datetime 1  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) مشہور پاکستانی اداکار فیروز خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کچھ عرصے تک کالے جادو کے اثر میں مبتلا رہے۔انہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز کے ذریعے اپنے تجربات شیئر کیے۔فیروز خان نے بتایا کہ وہ اللہ کے کرم اور رسول اللہ ۖ کی رحمت سے کالے جادو کے اثر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ انہوں نے پہلے صرف دوسروں سے اس بارے میں سنا تھا مگر حال ہی میں خود ان علامات کا سامنا کیا جن کا کالے جادو کے شکار افراد کو سامنا ہوتا ہے۔فیروز نے کہا کہ انہوں نے آوازیں سننے اور غیر مرئی مخلوق کی موجودگی جیسے تجربات کیے، جس نے ان کی زندگی پر برے اثرات ڈالے۔انہوں نے بتایا کہ مختلف علما سے رجوع کرنے اور نماز، قرآنی رقیہ اور درود پاک کے ذریعے اس کا علاج کروایا۔ان کے مطابق، اس عمل کے دوران ان کا ایمان مزید مضبوط ہوا اور وہ اب ان شیطانی وسوسوں سے نکل چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…