ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

datetime 16  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے۔پاکستانی انڈسٹری کو 80سے زائد فلمیں دینے والے الطاف حسین عرصہ دراز سے علیل تھے۔انہوں نے چند روز قبل اپنی نئی فلم ”تیرے پیار نوں سلام ”کا آغاز کیا تھا۔الطاف حسین کی عمر 79سال تھی، انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیٹا، ایک بیٹی اور بیوہ چھوڑے ہیں۔الطاف حسین کے انتقال پر شوبز شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی موت کو فلم انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔

الطاف حسین نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1969 ء پنچھی تے پردیسی سے کیا۔مگریہ فلم کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی بارہ سال بعد 1981ء میں انہوں نے اتھرا پتر بنائی جو کامیاب ثابت ہوئی اس میں سلطان راہی ،آسیہ، بازغہ، اجمل ، ساون اورمصطفی قریشی شامل تھے۔ اسی سال ان کی اور فلم سالا صاحب باکس آفس پر سپرہٹ فلم ثابت ہوئی ۔ملکہ ترنم نورجہاں کی سحر انگیز آواز میں انجمن پر فلمائے گئے گیتوں نے بے حد مقبولیت حاصل کی اس فلم میں سلطان راہی نے منفرد اور مثبت رول بڑی عمدگی سے ادا کیا تھا ، رومانوی ہیرو علی اعجاز تھے ۔1983ء میں الطاف حسین کے لیے مبارک ترین ثابت ہوا ان کی تین فلمیں صاحب جی ،قدرت ، لاوارث کامیابی سے ہمکنار ہوئیں ۔

سالا صاحب کی طرح ان تینوں فلموں میں انجمن ہیروئن اور علی اعجاز ہیرو تھے ۔ اسی سال ان کی ایک اور فلم رستم تے خان جس میں سلطان راہی اور یوسف خان نے مرکزی کردار نبھائے تھے کامیاب رہی ۔1984 لگ بھگ ان کی دس فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں سے تین فلمیں چوڑیاں ، نکاح ، اور مہندی کامیاب ہوئیں۔ 1985 میں ان کی فلمدھی رانی بھی ایک عمدہ اور کامیاب فلم ثابت ہوئی جس میں اداکارہ انجمن ، یوسف خان، علی اعجاز، ممتازاور میوزک ڈائریکٹر وجاہت عطرے ہی کی تھی ۔1988 میں ان کی فلم نوری کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…