منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شادی کے فوراً بعد ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا تھا، مایا خان

datetime 12  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نامور ٹی وی میزبان اور اداکارہ مایا خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شادی کے فوراً بعد ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے چار سال تک اس رشتے کو نبھایا۔ایک تازہ پوڈکاسٹ میں مایا خان نے اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کی غلطیوں پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان غلطیوں نے انہیں مضبوط بنایا۔مایا خان نے انکشاف کیا کہ شادی کے بعد انہیں شدید ڈپریشن اور انزائٹی کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ شوہر کی جانب سے تشدد اور دیگر مسائل تھے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر ذہنی صحت ہر فرد کا حق ہے، لیکن بدقسمتی سے معاشرے میں ڈپریشن اور انزائٹی کو سنجیدہ مسئلہ نہیں سمجھا جاتا حالانکہ یہ ایک بیماری ہے جو کسی کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔مایا خان ماضی میں وہ اس بات کا اعتراف کر چکی ہیں کہ ان کی پہلی شادی ناکام رہی تھی اور انہیں شوہر کی جانب سے بدترین جسمانی تشدد اور تضحیک کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ان کی شادی طلاق پر ختم ہوئی۔یاد رہے کہ مایا خان 2011 میں نکاح کر چکی تھیں تاہم ان کی شادی کامیاب نہ ہو سکی اور دوسری شادی بھی کچھ عرصے بعد ختم ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…