بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اداکارہ نمرہ خان نے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

datetime 13  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکارہ نمرہ خان نے مزاحمت کرکے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو میں انکشاف کیا کہ ایک روز قبل انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی جسے انہوں نے مزاحمت کرکے ناکام بنا دیا۔ اداکارہ واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے رو پڑیں۔نمرہ خان کے مطابق وہ ایک ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی کا انتظار کررہی تھیں کہ 3 مسلح افراد نے ان کے قریب گاڑی روکی اور اسلحے کے زور پر انہیں زبردستی کھینچ کر گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی۔

نمرہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود مزاحمت کی اور فٹ پاتھ پر بھاگنا شروع کردیا جبکہ قریب موجود افراد میں سے کسی نے مجھے بچانے کی کوشش نہیں کی۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افراد نے تعاقب کیا اور وہ مجھے گولی بھی مار سکتے تھے۔ سڑک سے گزرنے والی ایک گاڑی کو روکا اوراس میں موجود فیملی نے اور ہوٹل کے اسٹاف نے میری مدد کی۔ میرا تمام پاکستانیوں سے سوال ہے کہ کیا جب پاکستان میں خواتین محفوظ نہیں تو ہمیں یوم پاکستان اس طرح منانا چاہیے۔

میرا سب سے سوال ہے کہ کیا آپ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی بہن، بیوی، بیٹی اور والدہ پاکستان میں محفوظ ہیں۔ اس کا جواب نہیں میں ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ نمرہ خان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے اغوا کی کوشش کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…