اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

مجھے لنگڑا گھوڑا کہا گیا، بابر علی نے زندگی کا غمگین لمحہ بتادیا

datetime 23  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سینئر اداکار بابر علی کا کہنا ہے کہ گڈانی شپ یارڈ میں میرا ایکسیڈنٹ ہونا میری زندگی کا سب سے غمگین لمحہ ہے۔اداکار بابر علی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئے جس دوران میزبان و شاعر وصی شاہ نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی زندگی کا سب سے غمگین یا تکلیف دہ لمحہ کون سا ہے ؟سوال کے جواب میں بابر علی نے بتایا کہ’ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران میرا گڈانی شپ یارڈ میں ایکسیڈنٹ ہوا اور میں 110 فٹ سے نیچے گرگیا، اس حادثے میں میرے پاؤں کی ہڈیاں بری طرح ٹوٹ گئی تھیں،ایکسیڈنٹ کے بعد 3 ماہ تک بیڈ ریسٹ پر رہا۔

بابر علی نے بتایا کہ اس حادثے کے بعد مجھے لنگڑے گھوڑے کا خطاب ملا، مجھ سے متعلق کہا جاتا تھا کہ مجھے اب فلموں میں کیا لینا اب میں ہیرو نہیں رہا؟ لوگوں نے مجھ سے معاوضے واپس مانگ لیے،کہا جارہا تھا کہ میرا کیرئیر ختم ہوچکا ہے اس وقت سب میرا ساتھ چھوڑ گئے لیکن صرف 3 لوگ میرے ساتھ تھے جن میں میرے والدین، ہونے والی شریک حیات اور سسرالی شامل ہیں۔

اداکار نے اس واقعے پر لوگوں میں آئی تبدیلی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے خودکو لنگڑا گھوڑا کہنے والے چہرے بھی برے نہیں لگتے لیکن مجھے سراہنے والے چہروں کا بدلنا نہیں بھولاجاتا، اس شدید مشکل کے بعد مجھے سید نور کی فلم’ مہندی والے ہاتھ’ اور خلیل الرحمان کی فلم ‘گھر کب آؤگے’ میں ولن کا موقع دیا گیا اور پھر سے ایک بار مجھے کیرئیر میں عروج نصیب ہوا، اس کے بعد میرا معاوضہ ہیرو سے بھی کہیں زیادہ ہوگیا۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…