اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

کئی ماہ سے جاری تقریبات کے بعد اننت امبانی ، رادھیکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

datetime 13  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی، رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔بھارتی میڈی کے مطابق اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کئی روز سے جاری تھیں جس میں بالی وڈ ستاروں سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دلہا دلہن نے اپنے رشتے داروں، دوستوں اور معروف شخصیات کی موجودگی میں ایک دوسرے کو ورمالا پہنائی۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم اور کلوئی کاردیشن، سامسنگ کے چیئرمین لی جائے ینگ، بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان، دپیکا پڈوکون، اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف ہندوستانی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تقریبات کا آغاز مارچ میں 3روزہ جشن سے ہوا تھا جس میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج کے کنسرٹ بھی شامل تھے۔امبانی خاندان نے شادی کی تقریبات کے سلسلے میں ہی ایک لگژری کروز پر بھی مہمانوں کو مدعو کیا اور اس کے بعد شادی سے ایک ہفتہ قبل سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں گلوکار جسٹن بیبر نے بھی پرفارم کیا۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…