منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

امبانی کے بیٹے کی شادی میں پرفارمنس، جسٹن بیبر نے معاوضے میں ریانا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

datetime 5  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ’ تقریبات میں پرفارم کرنے کیلئے معروف پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے معاوضے کیمعاملے میں نامور گلوکارہ ریانا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جسٹن بیبر امبانیوں کی شادی میں پرفارم کرنے کیلئے نامور گلوکارہ ریانا، بیونسے اور ایکون سے بھی زیادہ معاوضہ وصول کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق معروف کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر کو آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پرو ی ویڈنگ تقریب میں پرفارم کرنے کیلئے 83 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 2 ارب 76 کروڑ 88 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) معاوضہ دیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹسن بیبر آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویٹنگ تقریبات میں شرکت کیلئے ممبئی پہنچ چکے ہیں اور وہ ممبئی میں امبانی خاندان کی رہائش گاہ اینٹیلیا میں 5 جولائی کو جوڑے کے سنگیت کی تقریب میں پرفارم کریں گے۔اس سے قبل جام نگر میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں پرفارم کرنے کیلئے نامور گلوکار ریانا نے 74 کروڑ، ایکون نے 2 سے 4 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے تھے۔پری ویڈنگ کے دوسرے دور میں پرفارم کرنے کیلئے گلوکارہ شکیرا نے 10 سے 15 کروڑ اور کیٹی پیری نے پری ویڈنگ کروز میں پرفارم کرنے کیلئے 45 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی جبکہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…