جمعرات‬‮ ، 20 جون‬‮ 2024 

جویریہ سعود کا اسرائیل کی حامی کمپنی کیساتھ کام کرنے کا اعتراف

datetime 7  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے اعتراف کیا ہے کہ اْن کے بچوں کی جانب سے بائیکاٹ کے باوجود، اْنہوں نے اور سعود نے امریکا کی ملٹی نیشنل ڈرنک کمپنی کے اشتہار میں کام کیا جو کہ اسرائیل کی حامی کمپنی ہے۔جویریہ سعود اور اْن کے شوہر سعود نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اس جوڑی نے بتایا کہ اْنہیں اور اْن کے دونوں بچوں کو معروف ڈرنک کمپنی کے اشتہار میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمیں اس اشتہار کی شوٹنگ کے لیے ترکیہ جانا تھا لیکن ہمارے دونوں بچوں نے فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے مذکورہ ڈرنک کمپنی کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔اْنہوں نے کہا کہ بچوں کے انکار کے بعد، میں نے کمپنی کو فون کیا اور بتایا کہ میرے بچے اشتہار میں کام کرنے کے لیے راضی نہیں، جس پر کمپنی نے کہا کہ آپ اشتہار کے لیے اپنے شوہر کے ہمراہ ترکیہ آجائیں، ہم کسی اور کے بچوں کو لے لیں گے۔جویریہ نے کہا کہ میں اور سعود اشتہار کے لیے ترکیہ گئے تو ہمارے بچے بار بار ہمیں میسجز کرکے یہ احساس دلاتے رہے کہ ہمیں پیسوں کی خاطر فلسطینی مخالف کمپنی کے ساتھ کام نہیں چاہیے تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میری بیٹی جنت نے کہا کہ ہم فلسطین کے لیے جنگ نہیں لڑ سکتے لیکن ہمارے اختیار میں جو ہے، ہم وہ کام تو کرسکتے ہیں، ہمیں اسرائیل کی حامی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرکے فلسطین کا ساتھ دینا چاہیے۔دوسری جانب سعود نے کہا کہ بچوں کو کون سمجھائے کہ اگر ہم اس اشتہار میں کام کرنے سے انکار کرتے تو اس کے بعد ہمیں کسی چیوڑے کا اشتہار بھی نہیں ملتا۔جویریہ اور سعود نے قہقہے لگاتے ہوئے بتایا کہ اْنہوں نے فلسطینی مخالف کمپنی کے ساتھ کام کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اس جوڑی پر کڑی تنقید کی۔صارفین نے کہا کہ یہ جوڑی لالچی ہے، انہوں نے پیسوں کے خاطر معصوم فلسطینیوں کو بھلا دیا اور فخر سے ٹی وی پر بیٹھ کر بتا رہے ہیں کہ ہم نے مذکورہ کمپنی کا اشتہار کیا۔دوسری جانب صارفین نے جویریہ اور سعود کے دونوں بچوں کے اقدام اور ہمت کو بھی خوب سراہا۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…