منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

دْنیا میں مکھی جیسی صفت والی خواتین موجود ہیں، سونیا حسین

datetime 8  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے سینئر اداکار عدنان صدیقی کے مکھیوں اور خواتین سے متعلق بیان پر اپنا نظریہ پیش کردیا۔حال ہی میں عدنان صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے اْتنا ہی دور بھاگیں گی اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔

بعدازاں، عدنان صدیقی نے اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اْنہوں نے وہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی، اْن کا ارادہ کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔اس بیان کے بعد سے عدنان صدیقی کو جہاں کڑی تنقید کا سامنا ہے تو وہیں اداکارہ سونیا حسین نے مکھیوں اور خواتین کے موازنے سے متعلق بیان پر اپنا نقطہ نظر مداحوں کے سامنے رکھ دیا۔سونیا حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ مجھے آپ کے لیے اس تنازع کو آسان بنانے کا موقع دیں، دراصل! مکھیوں جیسی صفت رکھنے والی خواتین یقینی طور پر دْنیا میں موجود ہیں، یہ وہی خواتین ہیں جو اپنی حرکتوں کی وجہ سے اپنی قدر نہیں کرواتیں۔

اداکارہ نے کہا کہ حقیقی عورت کا دل جیتنا آسان نہیں ہوتا، یہ کسی بھی پلے بوائے یا محبت کی جھوٹی باتیں کرنے والے مرد کے بس کی بات نہیں بلکہ ایک حقیقی مرد ہی جانتا ہے کہ اْس نے کس طرح عورت کے دل میں اپنی جگہ بنانی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ہم خواتین ایک میل دور سے بھی دھوکہ دینے والے مردوں کو پہچان سکتی ہیں لہٰذا حقیقی عورت کے سامنے اپنی جعلی سازی اور دھوکہ دہی سے گریز کریں۔سونیا حسین نے مردوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ اس خود غرض دنیا میں بادشاہ بنیں کیونکہ یہاں واقعی حقیقی مردوں کی کمی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…