جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

عاطف اسلم کی بالی وڈ میں واپسی کی خبروں پر ہندو انتہا پسند تلملا گئے

datetime 9  فروری‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)بالی وڈ میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی واپسی کی خبروں پر ہندو انتہا پسند تلملا گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند رہنما راج ٹھاکرے کی ہدایت پر مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے بالی وڈ پروڈیوسرز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مشہور پاکستانی گلوکار کی ہندی فلموں میں واپسی کا خیرمقدم نہ کریں۔

ہندو انتہا پسند جماعت کے سنیما ونگ کے صدر امیا کھوپکر نے کہاکہ عاطف اسلم کو پروجیکٹس میں شامل کرنے کا ارادہ رکھنے والے افراد کو عدالتی حکم کو یاد رکھنا چاہیے اور اسی بناء پر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔امیا کھوپر نے کہا کہ پاکستانی فنکار بھارت میں کبھی بھی برداشت نہیں کیے جائیں گے، بدقسمتی سے ہمیں اس بات کو خود پر دہرانا پڑ رہا ہے۔ہندو انتہا پسند کا کہنا تھا کہ یہ ایم این ایس کا مؤقف تھا اور رہے گا، ناصرف بالی وڈ بلکہ بھارت میں کسی بھی زبان بولنے والی انڈسٹری پاکستانی فنکاروں کو اپنے پروجیکٹس میں شامل کرنے کی غلطی نہ کرے۔واضح رہیکہ میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ گلوکار عاطف اسلم بالی وڈ فلم” لو اسٹوری 90s” کے ذریعے بالی وڈ میں 7 سال بعد واپسی کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…