ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

معروف بھارتی اداکار اپنے فلیٹ کے بیت الخلا میں مردہ حالت میں پائے گئے

datetime 23  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار ادتیا سنگھ راجپوت پراسرار طور پر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس نے وجہ موت جاننے کیلیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ ادتیا سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ کے بیت الخلا میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادتیا کے دوست جب ان سے ملنے کیلیے گھر پہنچے تو انہیں واش روم میں پڑا پایا۔ان کے دوست اور عمارت کے چوکیدار انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے کر گئے جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔وجہ موت جاننے کے لیے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ مبینہ طور پر منشیات کے ضرورت سے زائد استعمال کی وجہ سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ادتیا سنگھ راجپوت نے اپنے کیریئر کی شروعات 17 برس کی عمر میں کی تھی جبکہ وہ ’کرانتی ویر‘ اور ’میں نے گاندھی کو نہیں مارا‘ جیسی بڑی فلموں میں بھی کام کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…