ممبئی(آن لائن) بھارتی ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ وہ شوہر عادل خان درانی کے ہمراہ ہنی مون سے پہلے عمرہ ادائیگی کیلئے جائیں گی۔
بھارتی صحافی سے گفتگو کے دوران راکھی ساونت نے عمرہ پر جانے کا انکشاف کیا جس کی ویڈیو بھارتی میڈیا کے انسٹاگرام پیج پر بھی شیئر کی گئی ہے۔ عادل خان نے بتایا کہ ہم ہنی مون کے حوالے سے کچھ چیزیں پلان کررہے ہیں تاہم راکھی نے واضح کیا کہ عادل مجھے ابھی کہی نہیں لے کر گئے لیکن ہم پہلے عمرہ پر جائیں گے۔راکھی نے کہا کہ عمرہ بہت ضروری ہے کیوں کہ ایک بار جب وہاں رشتہ پکا ہوگیا تو اسے کائنات نہیں توڑ سکتی کیوں کہ جسے اللہ جوڑتا ہے اسے کوئی انسان نہیں توڑ سکتا‘،جس پر عادل نے بھی اقرار کیا کہ ہم عمرہ پر ضرور جائیں گے۔ دوسری جانب راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ سے ملنے اسپتال جانے کی ویڈیو شیئر کی ہے ، جس میں حیران کن امر راکھی کا عبایا ہے، ویڈیو میں راکھی کو عبایا اور حجاب لیے والدہ سے اسپتال ملنے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔