ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ ریشم مصنف خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف ماہرہ خان کے دفاع میں سامنے آگئیں

datetime 1  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریشم مصنف خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف ماہرہ خان کے دفاع میں سامنے آگئیں۔یہ بات عام ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر اور ماہرہ خان کے درمیان تعلقات اچھے نہیں اور ڈرامہ ’صدقے تمہارے‘ میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد معاملات خراب ہوگئے۔

خلیل الرحمٰن قمر متعدد مواقع پر ماہرہ خان کے خلاف بول چکے ہیں اور اْنہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔اداکارہ ریشم، ماہرہ خان کی دوست بھی ہیں اور وہ اکثر نئی اداکاراؤں کو سپورٹ کرتی نظر آتی ہیں۔اداکارہ ریشم نے ماہرہ خان کا دفاع کیا۔ریشم نے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر یقیناً ایک بہترین مصنف ہیں اور اس سے کوئی انکار نہیں لیکن وہ ماہرہ خان پر جس طرح ہر وقت تنقید کرتے ہیں اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پروڈیوسرز نے ماہرہ خان کو ڈرامہ سیریل ’صدقے تمہارے میں‘ کاسٹ کیا تھا۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر میڈیا پر اپنا اثر و رسوخ حاصل کرنے کے لیے مشہور ستاروں خاص طور پر خواتین سے اپنا نام جوڑنا پسند کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…