بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

کپل شرما کا دیپیکا پڈکون سے اظہار محبت ‘مداحوں کے قہقہے

datetime 1  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے بالی ووڈ سپر اسٹار دپیکا پڈوکون سے محبت کے اظہار کی اداکاری کرکے اپنے مداحوں کو قہقہہ لگانے پر مجبور کردیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبول ترین مزاحیہ پروگرام ‘دی کپل شرما’ کے نئے شو کا

پرومو جاری کیا گیا جس میں بالی ووڈ اداکارہ ڈپیکا پڈوکون نے اپنی نئی فلم ‘گہرائیاں’ کی پروموشن کے لیے ٹیم اور ساتھی فنکاروں کے ہمراہ شرکت کی۔شو کا پرومو بہت دلچسپ دکھایا گیا جہاں میزبان کپل شرما مزاحیہ انداز میں اداکاری کرتے ہوئے دپیکا سے پیار کا اظہار کرتے نظر آئے۔کپل نے شو کے پرومو میں دپیکا پڈوکون سے کہا آپ سچ میں اتنی پیاری لگتی ہیں کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتا۔ اور پھر ‘ہمیں تم سے پیار کتنا یہ ہم نہیں جانتے مگر جی نہیں سکتے تمہارے بنا’ گانا بھی گایا۔دپیکا کا کہنا تھا کہ اگر کپل شرما کوئی کامیڈی فلم بنائیں تو میں ان کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی۔ دی کپل شرما کے میزبان نے شو کے دوران دپیکا سمیت دیگر مہمانوں سے بھی دلچسپ سوالات کیے۔خیال رہے کہ نئے شو میں گہرائیاں فلم کے ہدایت کار شھاکن بترا نے بھی شرکت کی۔ دی کپل شرما کے نئے شو کا پرومو دپیکا کے پرستاروں کو بھی خوب بھایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…