بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

وائرل ہونے والی ویڈیو ایک مہم کا حصہ ہے اور برانڈ کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی،نادیہ حسین کی وضاحت

datetime 4  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ملازمہ کو ڈانٹنے سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو ایک مہم کا حصہ ہے اور برانڈ کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

کچھ روز قبل نادیہ حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گھریلو ملازمہ کو سوئچ بند نا کرنے اور موبائل میں مگن رہنے پر ڈانٹ ڈپٹ کرتی دِکھائی دے رہی تھیں تاہم اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ ایک برانڈ کی پیڈ کیمپین تھی جبکہ برانڈ کا نام جلد بتا دیا جائے گا۔نادیہ حسین نے جاری کردہ ویڈیو میں کہا کہ ایک چیز میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ اپنی ملازمہ یا کام کرنے والے اسٹاف کو ڈانٹنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، خاص طور پر ایسی لاپرواہی پر جب بجلی کے حوالے سے کوئی خطرہ ہو۔اداکارہ نے کہاکہ اس معاملے میں تھوڑا سا ڈانٹ لینا چاہیے تاکہ ان کو آگاہی مِل سکے۔ میں اس قسم کی لاپرواہی دیکھتی ہوں تو ضرور ڈانٹ دیتی ہوں۔خیال رہے اداکارہ نادیہ حسین کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین شدید تنقید کررہے تھے ساتھ ہی نادیہ سے مطالبہ بھی کیا جارہا تھا کہ فوری طور پر ملازمہ سے معافی مانگی جائے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…