جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

ٹیلی گرام کا صارفین کیلئے نئے حیرت انگیز فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)میسجنگ ایپ ٹیلی گرام نے صارفین کیلئے بے شمار نئے فیچرز کا اضافہ کردیاہے جو چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوجائیں گے۔رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ٹیلی گرام کیجانب سے ایک بلاگ میں تمام نئے فیچرز کی

تفصیلات بتائی گئی ہیں، جن میں وائس چیٹ میں ویڈیو سپورٹ، پیمنٹس 2.0، شیڈولنگ وائس چیٹس، وائس چیٹس کے لیے منی پروفائلز، نیا ویب ورژن اور دیگر فیچرز شامل ہیں۔ یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔وائس چیٹ میں ویڈیو کانفرنسنگ سپورٹ سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ میسجنگ ایپ مائیکرو سافٹ ٹیمز، زوم اور گوگل میٹ کو ٹکر دینے کی کوشش کررہی ہے۔ٹیلی گرام اب گروپس اور چینلز کے ایڈمنز کو وائس چیٹس شیڈول کرنے کی سہولت بھی فراہم کرنے جار ہی ہے۔ شیڈول وائس چیٹ پر رنگا رنگ کانٹ ڈائون دکھایا جائے گا اس کے علاوہ صارفین کے پاس آپشن ہوگا کہ وہ واٹس چیٹ شروع ہونے پر ایک نوٹیفکیشن موصول کرسکیں گے۔ٹیلی گرام کیجانب سے صارفین کیلئے ” منی پروفائلز” کے ذریعے یہ جاننا بھی آسان بنایا جارہا ہے کہ وہ کس سے وائس چیٹ کررہے ہیں۔ اس اپ ڈیٹ کے ذریعے صارفین پروفائل پکچرز اور بائیو کو وائس چیٹ ونڈو سے نکلے بغیر دیکھ سکیں گے۔اسی طرح ایک اور اپ ڈیٹ ” پیمنٹ 2.0 ” بھی اہم ہے، اس اپ ڈیٹ کے ذریعے کسی بھی چیٹ میں کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں کے لیے سپورٹ فراہم کی جائے گی۔جس کیلئے 8 تھرڈ پارٹی پیمنٹ سروسز کو ٹیلی گرام میں ایڈ کیا جارہا ہے۔اور صارفین کو ٹیلی گرام میں خریداری کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ٹیلی گرام نے 2 ویب ایپس کا اضافہ بھی کیا ہے جس میں مختلف فیچرز میسر ہونگے جیسے کہ اینی میٹڈ اسٹیکرز، ڈارک موڈ، چیٹ فولڈز اور دیگر موجود ہوں گے۔دوسرے فیچرز میں چیٹ میں تصاویر اور ویڈیوز کو انگلیوں سے زوم کیا جا سکے گا، جبکہ آئی او ایس میں ویڈیو کو 15 منٹ فاسٹ فارورڈ اور ریوائنڈ بھی کیا جاسکے گا۔جبکہ اینڈرائیڈ میں اسکرین کو دائیں یا بائیں سائیڈ کو دبا کر رکھ کر ایسا کیا جاسکے گا اور 10 سیکنڈ فارورڈ یا ریوائنڈ کیا جاسکے گا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…