حکومت میراکوماہانہ 5 ہزار روپے کی امدادی رقم دیگی جس سے اداکارہ 7 افراد کی کفالت کریں گی

11  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے اداکارہ میرا کا نام بھی آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں شامل کر لیااور اب اداکارہ کو ماہانہ 5 ہزار روپے کی امدادی رقم دی جائیگی، تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کا اصل نام ارتضیٰ زیب ہے، انہوں

نے حکومت پنجاب سے درخواست کی تھی کہ ان کا ڈیفنس میں ذاتی گھر ہے اور 7 افراد کی کفالت ان کی ذمے داری ہے لہذا ان کا نام امدادی رقم لینے کے مستحق فنکاروں میں شامل کیا جائے۔میرا کی درخواست پر ان کا نام اس فہرست میں شامل کر دیا گیا اوراب انہیں حکومت کی جانب سے عید سے قبل ماہانہ 5 ہزارروپے کی امدادی رقم ملنا شروع ہوجائے گی۔ حکومت کی جانب سے قائم اس فنڈ میں دو ہزار کے قریب فن کار رجسٹرڈ ہیں۔محکمہ اطلاعات وثقافت کی طرف سے 120فنکاروں میں 30 اور 50 ہزار کی رقوم کے چیک تقسیم کیے گئے تھے جس پر انہوں نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا تھا۔یاد رہے کہ اداکارہ میرا ان دنوں امریکا میں اپنے سسرالیوں کے پاس ہیں اور گزشتہ دنوں ڈاکٹر کے سامنے اپنے رویئے کے باعث دماغی امراض کے ہسپتال میں بھی داخل رہ چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…