اداکارہ دیا مرزا کا شادی سے پہلے حاملہ ہونے کا اعتراف جب پتہ چلا تو کیا منصوبہ چل رہا تھا ؟ خاموشی توڑ دی

6  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا سے انسٹا گرام پر ایک مداح نے سوال کیا کہ دیامرزا نے حاملہ ہونے کا اعلان شادی سے پہلے کیوں نہیں کیا ، کیا شادی کے بعد حاملہ ہونا ہی ضروری ہے ، شادی سے پہلے عورت حاملہ کیوں نہیں ہو سکتی ؟

دیا مرزا نے خاتون مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اہم ترین انکشاف بھی کر دیا ، اداکارہ نے انسٹا گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حاملہ ہونے کاعلم اس وقت ہوا جب میں اور ویبھو شادی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ اپنے پیغام میں دیا مرزا کا مزیدکہناتھا کہ پہلی بات یہ ہے کہ ہم نے شادی اس لیے نہیں کی کہ میں حاملہ ہو گئی تھی ، ہم پہلے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کر چکے تھے کیونکہ ہم ایک ساتھ زندگی گزارنا چاہتے تھے ، حاملہ ہونے کا اس وقت معلوم ہوا جب میں شادی کی تیاریوں میں مصروف تھی تو یہ شادی حاملہ ہونے کا نتیجہ نہیں ہے ، ہم نے حمل ٹھہرجانے کا اعلان اس وقت نہ کرنے کا فیصلہ کیا جب تک ہمیں یہ یقین نہ ہو جاتا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور محفوظ ہے ، یہ میری زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری ہے ، میں نے اس کیلئے کئی سال انتظار کیا ہے ، میڈیکل وجوہات کے علاوہ حمل کو چھپانے کی اور کوئی وجہ نہیں تھی ۔اداکارہ کا کہناتھا کہ میں اس سوال کا جواب اس لیے دے رہی ہوں

کیونکہ حاملہ ہونا زندگی کا خوبصورت ترین تحفہ ہے ، اس سفر میں کسی قسم کی کوئی شرمندگی شامل نہیں ۔یاد رہے اداکارہ دیا مرزا 15 فروری کو ویبھو و راکھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے یکم اپریل کو حاملہ ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصویر جاری کی ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…