جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

انکار کے ڈر سے کبھی شادی کیلئے پرپوز نہیں کرسکا جس لڑکی کو پسند کرتا تھا وہ اب دادی بن چکی ،سلمان خان

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) دبنگ خان کے مداحوں کو ہمیشہ سے ہی تجسس رہا ہے کہ سپراسٹار شادی کیوں نہیں کررہے بالآخر 55 سالہ اداکار نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاہی دی۔بالی ووڈ اداکار دبنگ خان بھارتی فلم انڈسٹری کے واحد سپر اسٹار ہیں جنہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی

جب کہ اداکاروں سے لیکر مداحوں تک سب کو ہی بے صبری سے انتظار ہے کہ سلو میاں کب شادی کا اعلان کریں گے تاہم 55 سالہ اداکار ابھی بھی شادی کے موڈ میں نہیں اور وہ شادی کیوں نہیں کرنا چاہتے بالا?خر خود انہوں نے وجہ بتادی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس سیزن 13 کے دوران سلمان خان نے شو میں اجے دیوگن اور ان کی اہلیہ کاجول کو مدعو کیا تھا، شو میں ایک گیم کھیلتے ہوئے سلو میاں نے کہا کہ ایک لڑکی تھی جس کو میں پسند ضرور کرتا تھا تاہم کبھی اس لڑکی سے اظہار نہیں کیا۔سلمان خان نے شو کے دوران اداکارہ کاجول اور اجے دیوگن سے کہا کہ وہ لڑکی بھی مجھے پسند کرتی تھی اور اس بات کا مجھے بعد میں علم ہوا تاہم انکار کے ڈر سے نہ تو میں اس لڑکی سے کبھی اظہار محبت کرسکا اور نہ ہی شادی کی بات۔دبنگ خان نے مزید کہا کہ تقریباً 15،20 سال پہلے جب اس لڑکی سے ملا تو وہ دادی بن چکی تھی اور اس نے مجھ سے کہا کہ میرے پوتے تمہارے مداح ہیں اور تمہاری فلمیں بہت شوق سے دیکھتے ہیں، سلمان خان نے کہا مجھے اس سے شادی نہ ہونے کا کوئی پچھتاوا نہیں کیوں کہ اگر میں اس سے شادی کرتا تو آج دادا بن چکا ہوتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…