جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نادیہ خان نے ولیمے کی ویڈیو بھی جاری کردی

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ولیمے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ولیمے میں اداکارہ نے گلابی رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا، جس میں انتہائی دلکش دکھائی دیں۔نادیہ خان نے ویڈیو جاری کرنے سے قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک تصویر شیئر کی تھی کیپشن میں لکھا تھا جلد ولیمے کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کروں گی۔

نادیہ خان کے ولیمے کی ویڈیو میں تصاویر کا سلائڈ شو بھی دیکھا جا سکتا ہے جس میں ان کی شوہر اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ تصاویر ہیں۔خیال رہے کہ نادیہ خان نے اپنی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر شادی اور بچوں سے متعلق وضاحت اور شوہر کا تفصیلی تعارف بھی کرایا تھا۔ قبل ازیں ہنس مکھ اور شوخ شخصیت کے طور پر مارننگ شو میزبان اور اداکارہ کی حیثیت سے اپنی پہچان بنانے والی نادیہ خان نے دوسری شادی کر لی، ان کی شادی کے حوالے سے خبریں تو کئی ہفتوں سے سامنے آ رہی تھیں لیکن اداکارہ نادیہ خان نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی لیکن اب انہوں نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنی دوسری شادی کی سوشل میڈیا پر تصدیق کی ہے اور اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اپنے چاہنے والوں کے لئے مزید تصاویر بھی شیئر کروں گی۔ معروف اداکارہ نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ہیں۔نادیہ خان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سبز رنگ کا لباس پہنے ہوئے ہیں، ان کے ہاتھوں میں مہندی لگی ہوئی ہے اور انہوں نے گجرے بھی پہن رکھے ہیں۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ چند گھنٹوں میں مداحوں اور فالوورز کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرنے جا رہی ہیں لیکن کچھ ہی دیر بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ نادیہ خان کے شادی کی تصویر وائرل ہوگئی،اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی ہیں

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…